چینی صدر کی مودی سے ملاقات‘ تعلقات مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار

363
شیامن: برکس ممالک کے سربراہوں کا اجلاس کے بعد گروپ فوٹو

شیامن (آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے ماضی قریب کا سرحدی تنازع بھلا کر بھارت کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات قائم رکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بریکس سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیراعظم سے کہا کہ چین اور بھارت کے مضبوط اور مستحکم تعلقات ہونے چاہئیں جو دونوں ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘چین، بھارت کے ساتھ امن کے 5اصولوں کی بنیاد پر مل کر کام کرنا چاہتا ہے جو سیاسی اعتماد بحال کرنے، باہمی تعاون کے فروغ اور بھارت اور چین کے تعلقات کو صحیح سمت میں لانے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے لائے گئے تھے۔



بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعمیری ملاقات ہوئی۔