اٹک خودکش حملہ ، شجاع خانزادہ سمیت شہداء کی تعداد 20 ہو گئی

219

اٹک خودکش دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ۔ اس طرح اٹک خودکش دھماکےمیں وزیرداخلہ پنجاب شجاع خان زادہ سمیت شہید ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہیں ۔

راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال میں اٹک خودکش دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ہیں ۔ اس طرح اٹک خودکش دھماکے میں وزیرداخلہ پنجاب شجاع خان زادہ اور ڈی ایس پی شوکت شاہ سمیت شہید ہونے افراد کی تعداد 20 ہو گئی ۔ راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال میں 4 زخمیوں کو منتقل کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ آج اٹک کے نواحی علاقے شادی خان گاؤں میں دو خودکش حملہ آوروں نے شجاع خان زادہ کے ڈیرے پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ سائلوں کے مسائل سن رہے تھے ۔