سالڈ ویسٹ بورڈ ناکام‘ آلائشیں اٹھانے کا کام 6روز میں بھی مکمل نہ ہوسکا

617

کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) صوبائی حکومت کی بھا ری فنڈ نگ سے قا ئم کیا گیا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنی ذمہ داریاں نبھا نے میں نا کا م ہو گیاہے ، نا قص کا رکر دگی کے باعث ضلع شر قی اور جنوبی میں آلا ئشیں اٹھا نے کا کام عید کے 6 روز بعد بھی مکمل نہ ہو سکا ،شہر کے دیگر اضلا ع کی طرح ان 2 اضلا ع کی مختلف یو سیز میں بڑی تعداد میں تاحال آ لا ئشیں مو جو د ہیں جس کی وجہ سے علا قہ مکینوں کو سا نس لینے میں دشواری کا سا منا ہے، سند ھ حکو مت اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے بلند و با نگ دعووں کے بر عکس یہ محکمہ ضلع شرقی اور جنو بی سے آلا ئشوں کی منتقلی کے کا م میں ناکام نظر آیا ہے،محکمے کی جا نب سے ضلع شر قی کی 30 اور جنو بی کی 31 یو سیز جو مجمو عی طو ر پر61یو نین کمیٹیاں بنتی ہیں ان میں سے صرف 20یو سیز میں آلا ئشوں کو ٹھکا نے لگا یا گیا ہے جبکہ دیگر یو سیز میں عید گز رنے کے چھٹے روز بھی گلی محلوں میں جا بجا آ لا ئشیں بکھری نظر آ رہی ہیں، ذرائع کے مطا بق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جا نب سے 2کر وڑ روپے سے زائد کے ٹینڈر جا ری کیے گئے تھے مگر ٹینڈرز کے بعد بھی آلا ئشیں بر وقت ٹھکا نے نہیں لگائی جا سکی ہیں،



اسی طرح دونوں اضلاع کی ڈسڑ کٹ میو نسپل کا پو ریشن ضلع شر قی اور جنو بی کے ڈھا ئی ہزار سینیٹری ورکرز جبکہ سا ڑھے چار ہزار مز دور3دنوں کے لیے کنٹر یکٹ پر بھر تی کیے گئے تھے،اس کے با وجود عیدالاضحی گزرنے کے 6دن بعد بھی ان علا قوں میں ذبح کے گئے جانوروں کے جمے ہوئے خون، فضلے اور آلائشیں مو جود ہیں،اس سے اٹھنے والے تعفن و بدبو سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ شدید تر ہوتا جارہا ہے، عیدالاضحی کے تینوں دن متعلقہ اداروں نے صرف مخصو ص علاقوں سے آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا کام کیا، اس دوران روزمرہ کا کچرا اٹھانے کا کام مکمل طور پر معطل رہا جس کے باعث اہم شاہراہوں سمیت گلی محلوں میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ اس وقت مختلف یونین کمیٹی میں صفائی کا فقدان ہے۔ علاقوں میں قائم کچرا کنڈیوں سے کچرا باہر نکل کر سڑکوں پر پھیل گیا ہے۔ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی ذمے داری بلدیہ عظمیٰ کر اچی اورمحکمہ بلدیات کی زیر نگرانی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہے جس نے بر وقت آلائشیں اٹھانے، ٹھکانے لگانے اور صفائی مہم میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔



اس حو الے سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اترداس سنجنانی نے جسارت سے گفتگو کر تے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ عیدالاضحی کے تینوں روز ہمارا عملہ ضلع جنو بی اور شر قی کے 61یو سیز میں آلائشیں اٹھانے میں مصر وف رہا ہے ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے شکا یتی مرکز اور مجھ تک مو صول ہو نے شکا یا ت پر فوری طو ر عمل درآمد کیا گیا ہے،گلستا ن جو ہر کے بعض علا قے جو کنٹونمنٹ بو رڈ میں آتے ہیں ہم نے ان علا قوں سے بھی آ لا ئشیں اٹھا ئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے موقع پرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کامیاب صفائی آپریشن کرتے ہوئے شہر سے قربانی کے جانوروں کی بڑی تعداد میں آلائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا۔ وہ خود عیدالاضحی کے ایام میں شہر کے مختلف محلوں کی گلیوں،بازاروں اور گھروں تک گئے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کے عمل کا معائنہ کیا ۔ واضح رہے کہ محکمہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے قیا م اور کا رکرد گی پر عدالت عظمیٰ تحفظات کا اظہا ر کر چکی ہے۔