وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدا کو گواہ بنا کر وعدہ کرتا ہوں دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
کرنل(ر) شجاع خانزادہ کےتعزیت کے حوالے سے منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے میں وزیراعلیٰ نے شجاع خانزادہ کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف عزم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ نے پولیس میں بہتری کےجواقدامات کیےوہ قابل تحسین ہیں، انہوں نے ملک کے لیے گراں قدر خدمات ہیں اور دہشت گرد کے خلاف دلیری سے جنگ لڑی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شجاع خانزادہ کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ہمیں وعدہ کرنا چاہیے کہ اتحاد کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے اور میں وعدہ کرتا ہوں کے ملک کے تحفظ کے لیے جان لڑا دوں گا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سےشجاع خانزادہ کےلیے اعلیٰ سول اعزاز کی سفارش کریں گے۔