پا?ستان ?? ن?پال اور ب?ارت ?و زلزل? س? متاثر? علاقو? م?? امداد ?? پ?ش?ش

262

پاکستان نے بھارت اور نیپال میں شدید زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہرممکن امداد کی پیشکش کرتےہوئے قدرتی آفت پردونوں ممالک سے اظہار یکجحتی کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت اور نیپال میں موجود سفارتخانوں کو دونوں ممالک سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں مطلوبہ امداد سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے اور این ڈی ایم اے مختصرنوٹس پرامداد کےلیے تیاررہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے نیپال اور بھارت میں زلزلے سے بھاری نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو صورتحال سے باخبر رکھنے اور متعلقہ حکام کو دونوں ممالک میں فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔