پروفیسر وحیدالرحمان قتل کیس کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر رہا

154

جامعہ کراچی کے پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس میں گرفتار ملزم سمیع الرحمان کو عدم ثبوت کی بناء پر رہاکردیا گیا۔

پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ کہ ملزم سے دوران تفتیش کسی قسم کے شواہد اور ثبوت نہیں ملے لہذا ملزم کو ضابطہ فوجداری ایکٹ کی دفعہ 497 اے کلاس کے تحت ذریعے رہا کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب عدالت نے تفتیشی افسر کی اے کلاس کی رپورٹ منظور بھی کر لی ہے۔

واضح رہے کہ پروفیسر وحید الرحمان کو رواں برس 29 اپریل کو جامعہ کراچی جاتے ہوئے فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا جب کہ پولیس نے وحید الرحمان قتل کیس میں ملزم سمیع الرحمان کو 15 روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیا تھا۔