چونتیس ممالک کافوجی اتحاد کیاکررہاہے ؟ثروت اعجاز قادری

547
برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بیداری مسلم مارچ کی قیادت سربراہ ثروت اعجاز قادری کر رہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ بیداری مسلم مارچ میں ٹھاٹھیں مارتا عوام کاسمندر برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے ،حکومت برما کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرے اگر سفیرکو نہیں نکالا گیا تو عوام خود محاصرہ کرینگے اور ملک سے نکال دینگے ،،34ممالک کا فوجی اتحاد کیا کررہا ہے؟ جنرل( ر) راحیل شریف برما کے مسلمانوں کے تحفظ کیلیے حکم دیں ہم اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ،34ممالک کا فوجی اتحاد مظلوم مسلمانوں کا تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر اس اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں اس اتحاد کو صرف بادشاہت بچانا تصور کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیداری مسلم مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی خاموشی اور برما کے مسلمانوں کے تحفظ کیلیے فوری ایکشن نہ لینا تعصب کو جنم دیتا ہے ،



اقوام متحدہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے بین الاقوامی قوانین کے تحت برما کے مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کیلیے بلاتفریق اقدامات کرئیبرما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی تشویشناک ہے ،او آئی سی خاموش رہنے کی بجائے مسلمانوں کے تحفظ اور برما‘ کشمیر ،فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کو روکنے کیلیے آواز بلند کرے ،برما میں انسانیت کے ساتھ ظلم کی انتہاہوچکی ہے ، ،حکمران پاناما اور اقامہ میں پڑے ہیں۔