کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اور بدھسٹ حکمرانوں اور برما کی افواج کے انسانیت کے مظالم پر بڑی طاقتوں ، اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی کے خلاف مزارِ قائد تا سی بریز پلازہ ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے مارچ میں مرد وخواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں طلبہ ، وکلا، صحافیوں ، علماء کرام ، ، تاجروں ، ڈاکٹروں ، انجینئرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی اور اقلیتی برادری کے افراد شامل تھے ۔