وزیراعظم نے مشاہداللہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

215

وزیراعظم میاں نوازشریف نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمی تغیرات و سینیٹر مشاہداللہ نے وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مشاہداللہ خان نے وزیراعظم کو بی بی سی کو دیے گئے متنازع انٹرویو پر وضاحت پیش کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاہداللہ نے باضابطہ طور پر وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔

مشاہد اللہ خان کا بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت ملنے والی اطلاعات خوفناک تھی جبکہ  وزیر اعظم ہاؤس پر قبضے کی بھی کوشش کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ سابق آئی ایس آئی سربراہ ظہیرالسلام نے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

 مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ایک ملاقات میں  ظہیر السلام کی آرمی چیف کو آڈیوں ٹیپ سنائی تھی جس کی تصدیق آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے چیف سے کی تھی۔