بیلٹ اینڈ روٹ منصوبہ چینی سرمایہ کاری لائے گا،سلیم مانڈوی والا

333
سینیٹر سلیم مانڈوی والا چین میں بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریز سمٹ کا افتتاح کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چین میں بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری لائے گا اور پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کا یہ ایک اہم ترین موقع ہے ، پاکستان کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو کسی صورت ضائع نہیں کرنا چاہیے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین اور پاکستان دونوں کے لیے ضروری ہے، سلیم مانڈوی والا نے چینی سرمایہ کاروں سے کہا کہ پاکستان منصوبے کے ذریعے چین ، روس اور وسطی ایشیاء کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، پاکستان اس منصوبے کے تحت چینی سرمایہ کاروں کے لیے بڑی مارکیٹ ثابت ہوگا۔