ورلڈ الیون کی لاہورآمد ‘ پی سی بی کی جانب سے شاندار استقبال 

156
لاہور:پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی ورلڈ الیون ٹیم کی لاہور آمد پر کھلاڑیوں کا استقبال کررہے ہیں ‘دوسری تصویر میں کھلاڑی گاڑی میں موجود ہیں 

 لاہور(جسارت نیوز) آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کیلئے 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ائرپورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جہاں سے کھلاڑیوں کو سیکورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔قبل ازیں ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تو پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری کر کے اطلاع دی کہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان دوبارہ سے آباد ہونے جا رہے ہیں۔



واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔، 13 ستمبر کو دوسرا جب کہ 15 ستمبر کو تیسرا میچ ہو گا جس کے بعد ورلڈ الیون کی ٹیم 16 ستمبر کو واپس روانہ ہو جائے گی۔