رواں ماہ بنکاک میں ہونے والی ایشین باکسنگ چیمپین شپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن اقبال حسین کا کہنا ہے کہ 24اگست سے بنکاک میں ہونے والے ایشین باکسنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے بورڈ نے اب تک فنڈز جاری نہیں کیے۔ پی ایس بی کوایونٹ میں شرکت کیلیے17لاکھ روپےکابجٹ دیاتھا تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود بورڈ نے اب تک جواب نہیں دیا اگر فنڈز جاری نہیں کیے گئے تو پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 12رکنی ٹیم نےایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنی ہے اور فنڈز کی عدم فراہمی سے کھلاڑی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔