میزان بینک کاانفارمیشن ٹیکنالوجی سے معاہدہ

203
میزان بینک کے VMware Inc کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر گروپ فوٹو 

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کلاؤڈ انفرا اسٹرکچر اور کاروباری نقل و حرکت میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے VMware Inc نے’’میزان بینک‘‘ کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں 146 شہروں میں قائم تمام 571 برانچوں کے فائدے کے لیے بینک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انفرااسٹرکچر کو جدید تر بنایا جا سکے۔ اس معاہدے سے بڑی مارکیٹ تک رسائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑھتی ہوئی معیشت کے کاروباری تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔اس معاہدے کے تحت میزان بینک اپنے انفارمیشن ٹیکنالوجی سولیوشن کی تعمیر اور فراہمی کے لیے VMware کے انڈسٹری کے صف اول کے پلیٹ فارم سے مستفید ہو سکے گا۔



آپریشنز مینجمنٹ کے ساتھ VMware vSphere174، VMware vCloud Suite174 اور VMware Site Recovery Manager153 سمیت VMware سولیوشنز کے حامل جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید انفرا اسٹرکچر کے ساتھ میزان بینک کا مقصد virtualization کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وسائل کا موثر طریقے سے استعمال اور کارکردگی میں اضافہ، نجی کلاؤڈز کے ذریعے سولیوشنز کی فراہمی میں تیزی اور اہم ایپلی کیشنز کی دستیابی اور نقل و حرکت مضبوط بنانا ہے