انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کو حج پر جانے کی اجازت دے دی جب کہ رینجرز نے عدالتی حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت پر رہا ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کو حج پر جانے کی اجازت دے دی۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عامر خان 10،10لاکھ کے 2زرضمانت مچلکے جمع کرائیں اور اگر عامرخان ایک ماہ میں واپس نہ آئے تو زرضمانت ضبط کرلی جائے جب کہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ عامر خان کو بیرون ملک جانے سے نہ روکیں۔
عامر خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو 18ستمبرکوحج کیلیے جانا اور3اکتوبرکو واپس آناہے۔رینجرز لاء افسر نے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت پر رہاء ملزم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا قانون کی خلاف ورزی ہے اور عدالتی حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔