سندھ رینجرز نے شہریوں کی سہولت کے لیے شکایات درج کرانے کے لیے شکایتی سیل قائم کردیے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق شہری بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی واردات سے متعلق معلومات شکایتی سیل میں جمع کراسکتے ہیں جب کہ پولیس کے خلاف بھی کمپلین سینٹر میں شکایت کرائی جاسکتی ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری ہیلپ لائن پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور زائد منافع حاصل کرنے والے دکانداروں سے متعلق بھی شکایات اب رینجرز سنی گی۔