انٹرمیڈیٹ امتحانی نتائج کااعلان، کامیابی کا تناسب 62.48رہا

371
وزیرہائرایجوکیشن پنجاب سید رضاعلی گیلانی کا انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات کے ہمراہ گروپ فوٹو

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 62.48 تھا انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کل 158500 نے داخلے بھیجے تھے جس میں سے 155122 نے امتحانات میں حصہ لیا اور 96927 امیدوار امتحانات میں کامیاب ہوئے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تقریب گزشتہ روز فلیٹز ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی چیئرمین لاہور بورڈچودھری محمد الیاس ،سیکرٹری لاہور بورڈ ریحانہ الیاس،کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل سمیت پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات ، ان کے والدین اور مختلف ایجوکیشن افسران سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادوطلبہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی



مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن رضا علی گیلانی نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں نقد انعامات ،میڈلز اور سرٹیفکیس تقسیم کیے۔