الیکشن ٹریبونل نے این اے 122میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوط کرلیا

220

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 122میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 22اگست کو سنایا جائے گا۔

الیکشن ٹریبونل لاہور نے حلقہ این اے 122مبینہ دھاندلی کیس میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔فریقین کے وکلاء نے اپنے اپنے دلائل مکمل کرلیے ہیں اور اب مقدمہ کا فیصلہ 22اگست کو سنایا جائے گا۔

این اے 122سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کامیاب قرار پائے تھے جن کی کامیابی کو حریف امیدوار عمران خان نے چیلنج کیا تھا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود الیکشن ٹریبونل کے روبرو پیش ہوئے اور اپنا موقف پیش کیا جب کہ سردار ایاز صادق کے بیٹے نے اپنے والد کا مقدمہ لڑا۔