خیبرایجنسی:راجگال میں جیب طیاروں کی کارروائی ، 15 دہشتگرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

192

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں بمباری کی ہے ۔ بمباری کے نتیجے میں 15 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے راجگال میں بمباری کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 15 دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے دہشتگردوں میں دو خودکش بمباری بھی تھی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی انٹیلی جنس رپورٹس پر کی گئی ۔