چارفراری کمانڈروں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ،سرفرازبگٹی

229

بلوچستان کے چار فراریوں کمانڈروں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں براہمداغ بگٹی کا قریبی ساتھ عبدالستار مسوری بھی شامل ہیں ۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا فراریوں کے انتہائی چار کمانڈروں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ حکومت کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا جن فراریوں نے ہتھیار ڈالے ہیں ان میں عبدالستار مسوری ، نجیب اللہ ، ادریس اور افتخار شامل ہیں ۔

وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا مذکورہ چاروں فراری 2006 میں افغانستان فرار ہو گئے تھے ۔ عبدالستار مسوری افغانستان سے تنظیم چلانے کا کام کرتا تھا ۔ ان کا کہنا تھا عبدالستار مسوری بلوچ ری پبلکن آرمی بنانے والوں میں شامل تھا اور براہمداغ بگٹی کا قریبی ساتھی بھی تھا ۔