تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ مشہور سیاحتی مقام ایراون مزار پر ہوا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد ایراون مزار پر موجود تھی ۔