برما میں مظالم کے خلاف جسٹس لائرز فورم کی احتجاجی ریلی

292
کراچی: جسٹس لائر ز فرنٹ کے تحت روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاجی مارچ کیا جارہاہے 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسٹس لائرز فورم کی جانب سے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو ٹاور کے قریب روک لیا گیا‘ احتجاجی ریلی کو امریکی سفارت خانے پہنچنا تھا ‘ وکلا نے وفدکی صورت میں امریکی سفارت خانے میں یادداشت جمع کراکر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس لائرز فورم نے روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف سٹی کورٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ‘ وکلا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ‘ ریلی کے شرکا ٹاور کے نزدیک پہنچے تو پولیس نے ان کو روک لیا۔ جس پر وکلا کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی تاہم پولیس نے وکلا کو منتشر کردیا ۔



وکلا رہنما سہیل بیگ نوری کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے ساتھیوں پر لاٹھی چارج کیا ہے ،وہ امریکی سفارتخانے ضرور جائیں گے،پولیس کی جانب سے سہیل بیگ نوری اور ان کے ساتھیوں کو وفد کی صورت میں امریکی سفارت خانے لے جایا گیا جہاں انہوں نے احتجاجی یادداشت پیش کی۔