ہیلمٹ نہ پہننے والے 2ہزارموٹرسائیکل سواروں کاچالان

1153
سات روزہ ہیلمٹ مہم کاپہلا دن،لوگ خریداری کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا،دن بھر میں 2 ہزا سے زائد بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے چالان کیے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈی آئی جی ٹریفک طاہر نورانی نے بتایا کہ ہیلمٹ مہم کے آغاز کے روز ہی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے 2 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے ہیں۔ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کم سے کم چالان 150 سو روپے اور زیادہ سے زیادہ چالان 2 سو روپے کا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں بھی ہیلمٹ نہ لگانے والوں کے خلاف مہم چلائی جاچکی ہے ، ماضی میں چلائی جانے والی مہم سے بہت فائدہ ہوا تھا اور زیادہ تر شہریوں نے ہیلمٹ پہننا شروع کر دیے تھے۔



طاہر نورانی کا مزید کہنا تھا کہ 7 روزہ مہم کے دوران ہیلمٹ کے بارے میں شہریوں کو آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔