حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کاسہ روزہ عرس اختتام کوپہنچا

1091
عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی اختتامی تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،احمد علی، ناصر حسین شاہ پھولوں کی چادر چڑھا نے کے بعد فاتحہ پڑھ رہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔تین روزہ عرس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں زائرین او ر عقیدت مندوں نے مزار پر حاضری دی،چادر و پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ عرس کے ایام میں مزار پر محفل سماع بھی منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور نعت خوانوں نے نعتیں او ر قوالوں نے قوالیاں پیش کیں۔ مزار پر آنے والے زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔