پبلک ایڈکمیٹی کالیاقت آباد نمبر10کی سڑک ازسرنو تعمیرکرنے کامطالبہ

215
لیاقت آباد نمبر 10: مسجد شہدا کے قریب مرکزی شاہراہ خستہ حالی کا شکار ہے ،پبلک ایڈ کمیٹی کا میئر کراچی اور سندھ حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے صدر صغیر احمد انصاری، ممبر معین عباس مدنی اور سابق نائب ٹاؤن ناظم لیاقت آباد شہاب الدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لیاقت آباد 10 نمبر پر مسجد شہدا کے سامنے والی مین سڑک کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں ہیوی ٹریفک جس میں شہر سے باہر جانے والے ٹرالر بھی شامل ہیں، اس سڑک سے ہوتا ہوا گزرتا ہے، ٹوٹی ہوئی سڑک کی وجہ ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ صغیر احمد انصاری، معین عباس مدنی اور شہاب الدین نے میئر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام سے سڑک کی فوری مرمت مطالبہ کیا ہے۔