ڈاکٹر شاہ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ23ستمبر سے شروع ہوگا

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاؤڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ڈبل بوائز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 23اور 24ستمبر کو سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آبادمیں کھیلا جائے گا۔اس بات کا اعلان چےئرپرسن آرگنائزنگ کمیٹی اور اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاؤنڈیشن کی نائب صدر اسماء علی شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر کیا۔اجلاس میں منیرحسین ،اکرام اللہ ،محمدطلال کاظم رضا اور دیگر نے شرکت کی۔مسز اسماء علی شاہ نے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان میں اب تک متعدد ایونٹس کا انقعاد کیا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ہماری کوشش ہے کہ کراچی شہر میں نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع فراہم کریں، انھوں نے اسپورٹس کنسلٹنٹ مشیر ربانی کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔