پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش پوری ہو گئی،موقع ملا تو دوبارہ ضرور آؤں گا‘عمران طاہر

306

لاہور(جسارت نیوز) پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی ورلڈ الیون یا جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کے دورے کا موقع ملا تو وہ ضرور پاکستان آئیں گے ۔ لیگ اسپنر عمران طاہرنے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے کی بدولت پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش پوری ہو گئی۔انہو ں نے کہا کہ ورلڈ الیون کا دورہ یاد گار رہے گا ،اس دورے کی وجہ سے پاکستان کے گراونڈز پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔عمران طاہر کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور میں پرانے دوستوں سے بھی ملنے کا موقع ملا۔ تما م کرکٹرز کا لاہور میں قیام خوشگوار ہے اور وہ یہاں بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان کے دورے کے لئے مثبت پیغام دیں گے۔