ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ سیمی فائنلز

154

برسلز/ پیرس (جسارت نیوز) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ سیمی فائنلز کے ابتدائی روز آسٹریلیا اور بلجیم، سربیا اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا۔ آسٹریلیا اور بلجیم کے درمیان برسلز میں شروع ہونے والی ٹائی کے ابتدائی روز پہلے سنگل مقابلے میں بلجیم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن نے حریف آسٹریلوی کھلاڑی کو زیر کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم دوسرے سنگل مقابلے میں آسٹریلین پلیئر نک کرگیوس نے میزبان ملک کے کھلاڑی اسٹیو ڈارسز کو ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، اسی طرح پیرس میں جاری ٹائی کے پہلے روز میزبان ملک فرانس اور سربیا کے درمیان مقابلہ بھی 1-1 سے برابری پر ختم ہوا، پہلے سنگل مقابلے میں سربین کھلاڑی ڈیوسن نے فرانس کے لیوکس پاؤلی کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی تاہم دوسرے سنگل مقابلے میں فرانسیسی اسٹار جوویلفریڈ تسونگا نے سربیا کے لاسلو کو ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا۔