کیپٹن محمد اسماعیل فٹبال ‘ مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے 

234

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مکران اسپورٹس فٹبال کلب ڈی ایف اے ویسٹ کے زیرا ہتمام اولڈ گولی مار اسٹیڈیم میں آل کراچی کیپٹن محمد اسماعیل و میر محمد میرا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید 4 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ان میچز میں لسبیلہ اسٹوڈنیس نے السعودیہ ایف سی کو باآسانی5-0 سے، لیاری اسٹوڈنیس نے فقیر محمڈن کو ایک سخت مقابلے کے بعد1-0 سے ، کالونی اسٹار نے بلوچ برادرز کو3-0 سے ،گلشن اسپورٹس نے شہباز محمڈن کو3-2 سے شکست دیدی۔پہلے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنیس نے السعودیہ ایف سی کو باآسانی5-0 سے مات دیدی۔ لسبیلہ اسٹوڈنیس کی طرف سے ارسلان اور زین نے 2، 2 گول بنائے ،طفیل نے ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سے سرخرو کردیا۔دوسرے میچ میں لیاری اسٹوڈنٹس نے فقیر محمڈن کو ایک سخت مقابلے کے بعد1-0 سے زیر کرلیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول جنید نے اسکور کیا۔تیسرے میچ میں کالونی اسٹار نے بلوچ برادرز کو3-0 سے قابو کرلیا۔



کالونی اسٹارکی جانب سے سراج ، عزیر اور یاسر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔چوتھے میچ میں گلشن اسپورٹس نے شہباز محمڈن کو3-2 سے قابو کرکے اگلے مرحلے میں سیٹ کنفرم کرائی۔ گلشن اسپورٹس کی طرف سے جمیل نے 2 اور عارف نے ایک گول اسکور کیا۔