ایشین انڈورگیمز‘ قومی اسنوکر ٹیم آج اشک آ باد روانہ ہوگی

218

اسلام آباد (جسارت نیوز)قومی اسنوکر ٹیم کا 4 رکنی دستہ آج اشک آباد ، ترکمانستان رووانہ ہوگا ٗپاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایا کہ دستہ 3کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل ہوگا، کھلاڑیوں میں اسد اقبال، محمد سجاد اور محمد بلال شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے سابق صدر عالمگیر شیخ انجام دیں گے، ایشین انڈور گیمز میں اسنوکر کا ایونٹ 19 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں 30 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے،اس کے علاوہ3 ریفریز بھی جن میں نوید کباڈیہ ، شبیر حسین اور محمد عقیل بھی اشک آباد جائیں گے، منور حسین شیخ نے امید ظاہرکی ہے کہ قومی ٹیم ایشین انڈور گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران قومی کھلاڑیوں نے مختلف انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں میں 10 میڈلز حاصل کیے ہیں۔