آزادی کپ‘ زیادہ چھکے ‘زیادہ وکٹیں تھساراپریرا کے نام 

310

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں زیادہ چھکے ورلڈالیون کے تھسارا پریرا نے لگائے انہوں نے3میچوں کی3اننگزمیں5چھکے لگائے۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے3میچوں کی 3 اننگز میں7چھکے لگائے۔تیسرے نمبرپرورلڈالیون کے ڈیرن سیمی نے2میچوں کی2اننگزمیں4چھکے لگائے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے احمدشہزادنے3میچوں کی3 اننگز میں 4چھکے لگائے،پانچویں نمبرپرورلڈالیون کے ہاشم آملہ نے3میچوں کی3اننگزمیں3چھکے لگائے۔اسی طرح پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازورلڈالیون کے تھسارا پریرا کے پاس ہے۔انہوں نے 3میچوں میں11اووروں میں111 رنزدے کر18.50کی اوسط سے6وکٹیں لیں۔ دوسرے نمبرپرپاکستان کے سہیل خان نے 2میچوں میں8اووروں میں72 رنز دے کر24کی اوسط سے3وکٹیں لیں۔



تیسرے نمبرپر پاکستان کے رومان رئیس نے3میچوں میں10.5 اووروں میں 93 رنز دے کر31کی اوسط سے3وکٹیں لیں۔چوتھے نمبر پر ورلڈالیون کے سیموئل بدری نے ایک میچ میں4اووروں میں31رنزدے کر15.50کی اوسط سے2وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے حسن علی نے2میچوں میں8اووروں میں72رنزدے کر36کی اوسط سے2وکٹیں لیں۔