منو سوامی فٹبال ٹورنامنٹ ‘ خیبر مسلم کی کامیابی 

254

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے زیر اہتمام جای آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید3 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں خیبر مسلم نے مد مقابل ینگ بلوچ کو پنالٹی ککس پر 4-3سے مات دیدی دوران کھیل مقابلی 1-1گول سے برابر رہا ۔دوسرے میچ میں جلا ل مراد لانڈھی نے مضبوط حریف با بل اسپورٹس لیاری کو 2-0سے شکست دیدی بابل اسپورٹس کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی ۔جبکہ تیسرے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے با آسانی الواجد اسپورٹس کو 4-0سے زیر کردیا ۔ لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے کھلاڑی فاروق کا عمدہ کھیل تھا۔ جنہوں نے 3گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ ارسلان نے 1گول اسکور کیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سعید عالم ،شوکت حسین ،محمد سلیم ،طاہر قادری اور نور محمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد نواز عباسی اور وسیم راجہ تھے ۔