آصف زرداری اور الطاف حسین ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،قادرمگسی

212

چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ قادر مگسی کا کہنا ہے کراچی میں 70 فیصد ٹارگٹ کلنگ سیاسی ہے ۔ آصف علی زرداری اور الطاف حسین ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔

نوابشاہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ قادر مگسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخاتمے کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کا انحصار کراچی آپریشن پر ہے، حکومت کسی مصلحت سے کام نہ لے۔

قادر مگسی کا کہنا تھا کراچی میں 70 فیصد ٹارگٹ کلنگ سیاسی ہے، آصف زرداری اور الطاف حسین ایک ہی سکے کےدو رخ ہیں، دونوں نے سندھ کے وسائل کو بری طرح لوٹا ہے۔ ان کا کہنا تھا آئینی طور پر ایم کیو ایم کے استعفے منظور ہو چکے ہیں، اب استعفوں کو منظور نہ کرنا غلطی ہو گی۔