خودکش حملہ آورنےشجاع خانزادہ سے ہاتھ ملایا اور دھماکہ کردیا،رپورٹ

196

اٹک سانحے پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے ابتدائی تحقیقات رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرے کے اندر موجود دہشتگرد نے شجاع خان زادہ سے ہاتھ ملایا اور ستون کے پاس جاکر دھماکہ کردیا ۔

اٹک سانحے پر بنائی گئی جوائنٹ انوسیٹی گیشن ٹیم نے خودکش دھماکے سے متعلق اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ کے ڈیرے پر 2 خودکش حملے کئے گئے، رپورٹ کے مطابق ڈیرے کے اندر دھماکے میں 4 سے5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ ڈیرے کی پچھلی سڑک پر حملہ آور نے دھماکےمیں 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا۔

جے آئی ٹی کے رپورٹ کے مطابق دھماکہ قریب سے ہونے کی وجہ سے شجاع خان زادہ اور ان کے 3 ساتھیوں کے جسم بری طرح جھلس گئے تھے ۔ اور چھت کا 8 ٹن وزنی حصہ گرنے سے شجاع خان زادہ کا جسم بری طرح متاثر ہوا ، شجاع خانزادہ کا جسم بری طرح متاثر ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم نہیں کیا جا سکتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں حملہ آوروں کا مقصد لوگوں کو مارنے کیساتھ برآمدے کو گرانا بھی تھا۔