کوئٹہ ،بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

188

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پربس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ چالیس سالہ رحمت اللہ ولد محمد عمر قوم شیخ حسینی مستونگ روڈ پر بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ لاش شیخ زید سول اسپتال اور بعد ازاں سول اسپتال پہنچائی گئی۔ بس کا ڈرائیواور کنڈیکٹر بس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔