کوئٹہ ،سبی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن دو دہشت گرد گرفتار دو گرفتار

417

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع سبی میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کے نواحی علاقے چامور تنگی کے قریب غازی نالہ میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے جن کی شناخت جیوولد شیر محمد اور اس کے بھائی جالب کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ دو افراد چھوٹا ولد رحمت خان اور میوہ خان ولد جنگلی خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لیویز کے حوالے کردی گئیں۔