انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلاجائے گا

271

مانچسٹر (جسارت نیوز) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم 2-1 سے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں کالی آندھی کی ٹیم فتح یاب رہی تھی۔ یہ سیریز کالی آندھی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسی سیریز میں اس کے 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا فیصلہ ہو گا، ہدف کے حصول کیلئے اسے میزبان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرنا ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 21 ستمبر، تیسرا میچ 24 ستمبر، چوتھا میچ 27 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔