اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچز کی تربیت کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا

220

لاہور (جسارت نیوز )اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات کیے گئے کوچز کی تربیت کا دوسرا مرحلہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس شروع ہوگیا ہے۔ جس میں مزید 4کھیلوں کے کوچز کیلئے 4 روزہ تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے ،کیمپ 20ستمبر تک جاری رہے گا۔ جس میں ماہرین کوچز اور کنسلٹنٹس کی تربیت دینگے، کیمپ میں صوبہ بھر سے 4 کھیلوں اتھلیٹکس، کبڈی، ریسلنگ اور والی بال کی144کوچز اور 36کنسلٹنٹس شرکت کررہے ہیں، کیمپ میں ماہر ین کوچزکو کھلاڑیوں کے کھیل، ان کی فٹنس اور دیگر اہم امور پر تربیت دیں گے۔