جوز بٹلر ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے انگلش بلے باز بن گئے

361

چیسٹرلی اسٹریٹ (جسارت نیوز) انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لیے، وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے انگلش بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 30 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔، اس سے قبل این مورگن، ایلکس ہیلز اور کیون پیٹرسن بھی انگلینڈ کی جانب سے یہ اعزاز پا چکے ہیں، مورگن 1576 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، ہیلز 1383 رنز کے ساتھ دوسرے اور پیٹرسن 1176 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بٹلر نے 1014 رنز بنا رکھے ہیں۔