بنگلا دیش کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لیے جنوبی افریقا پہنچ گئی

353

جوہانسبرگ(جسارت نیوز)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لیے جنوبی افریقا پہنچ گئی، بنگال ٹائیگرز 21 ستمبر کو کرکٹ ساؤتھ افریقا انوی ٹیشنل الیون کے خلاف 3 روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریں گے۔جنوبی افریقا پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلا دیشی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹیز ورلڈ کلاس ٹیم ہے، دنیا کی دوسری ٹیموں کو بھی یہاں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلاشبہ ہمارے لئے بھی یہ سیریز چیلنجنگ ہو گی۔ تاہم مجھے اپنے کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے اگر وہ نڈر ہو کر کھیلے تو یقیناًہم اپ سیٹ کر سکتے ہیں۔بنگلہ دیشی ٹیم دورے کے دوران دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔