پاکستانی سائیکلسٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے ناروے روانہ ہو گئے

340

اسلام آباد(جسارت نیوز)5رکنی قومی ٹیم ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اتوار کی علی الصبح اسلام آباد سے ناروے روانہ ہوگئی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے روانگی سے قبل خبررساں ادارے کو بتایا کہ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ناروے میں جاری ہے اور پاکستانی ٹیم 20 ستمبر کو مہم کا آغاز کرے گی، ایونٹ میں 2 سائیکلسٹس ارسلان انجم اور اویس خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ آفیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور نائب صدر نثار احمد بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی سائیکلسٹس نے بھر پور مخنت کی ہے امید ہے کہ وہ ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی رینکنگ کو بہتر بنائیں گے۔