چیسٹرلی اسٹریٹ (جسارت نیوز) ویسٹ انڈین ٹیم کے مایہ ناز اسپنر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے ویسٹ انڈین بولر بن گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، نارائن نے 48 میچز میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کیں، کالی آندھی کی طرف سے اس سے قبل سیموئیل بدری اور ڈیوائن براوو بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، دونوں نے 52، 52 وکٹیں لے رکھی ہیں۔