شرجیل خان کا پابندی چیلنج کرنے کا فیصلہ‘ ڈرافٹ تیار کرالیا

205

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی ٹربیونل کی جانب سے 5سالہ پابندی کا شکار اوپنر شرجیل خان نے پابندی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے خود لگی پانچوں شقوں کو چیلنچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بیٹسمین نے پابندی کو چیلنج کرنے کے لیے ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے معطل کرکٹر ڈرافٹ 21ستمبر کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھجوائیں گے۔ڈرافٹ کے متن میں ٹربیونل کے فیصلے پر تحفظات شامل ہیں، جس میں مطالبہ کیاجائے گا کہ ان کا کیس آزادانہ منصف کو بھجوایا جائے ۔ متن کے مطابق شرجیل کے حق میں گواہیاں تسلیم نہیں کی گئی۔شرجیل خان نے ڈرافٹ میں چیئرمین پی سی بی سے کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔