سنڈے فیسٹول میچ میں فریال جم خانہ نے شاہین بخاری کو شکست دیدی

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فریال اسکول گراؤنڈ ملیر پر کھیلے گئے سنڈے کر کٹ فیسٹول میچ میں فریال جم خانہ نے شاہین بخاری زون 7 کو 30رنز سے شکست دیدی ، فریال جم خانہ نے مقررہ اوورز میں 151رنز اسکور بنائے،اریب نے 38،حمزہ قادر26،جبران، ناصر خان نے 19‘19رنز بنائے،خان زیب نے 4، عبدالر حمان،زاہد،اسمعیل 2,2وکٹیں حاصل کیں، جواب میں شاہین بخاری121رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سرفراز نے 36رنز بنائے،اسامہ ملک نے 3 ، حسیب احسن،منیب نے 2,2وکٹیں ۔میچ کے منصف محمد ریاض خان نے اریب کو مین آف دی میچ قرار دیا۔