انڈر19انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کراچی بلیوز کی آزاد کشمیر پر برتری

200

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انڈر19انٹر ریجن 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے میچوں میں پہلے روز اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر آزاد جموں کشمیر کے خلاف کراچی بلیوز نے 124رنز کی سبقت حاصل کر لی تھی ۔آزاد جموں کشمیر کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 42.1اوورز میں 77 رنز پر آؤٹ ہو گئی ،اس کی جانب سے نعمان اعجاز 21 اور قاضی اربقان 19رنز بناکر نمایاں رہے ۔کراچی بلیوز کی جانب سے اشعر قریشی نے 31رنز دے کر6وکٹ لیے جبکہ اظہار گل اور احمد فاروق نے2‘2 وکٹیں حاصل کیں ۔کھیل کے خاتمے پر کراچی بلیوز نے 37اوورز میں 2 وکٹوں پر 201رنز بنالئے تھے ،اس کی جانب سے انس الیاس 86اورحیدر علی 52رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے ۔آج اس میچ کا دوسرا روز ہوگا ۔