ہاکی ایشیا کپ کیلیے قومی ٹیم کے ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے

192

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہاکی ایشیا کپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے۔ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان 21ستمبر کو کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ہاکی ایشیا کپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے 2روزہ ٹرائلزآج سے عبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ ایک ماہ سے عبدالستاری ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔قومی ٹیم کے انتخاب کیلیے حتمی ٹرائلز 19اور 20 ستمبر کو اسی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جس کے بعد باضابطہ طور پر ٹیم کا اعلان 21ستمبر کو کیا جائے گا۔