چوتھے کراچی گیمز کا اختتام ‘ طائی کوانڈو میں پاکستان وائٹ کامیاب

427

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھے پیزا ہٹ کراچی گیمز کامیابی سے اختتام پزیر ہوگئے۔آخری دن مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔جس میں مارشل آرٹ ، طائی کو آنڈو ، کراٹے، اسنوکر، ٹینس ، کے مقابلے ہوئے۔ان میں نیپال سے آئی ہوئی ٹیم نے شاندار مارشل آرٹ اور کراٹے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے۔طائی کو آنڈو کے انفرادی فائٹ مقابلوں میں پاکستان وائٹ کی اشمال نے نیپال کی بنیتا شریتا کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا، جبکہ بینٹن ویٹ گرلز کے مقابلوں میں پاکستان وائٹ کی علیشا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔فلائی ویٹ گرلز کے مقابلوں میں پاکستان وائٹ کی یونیسا نے پاکستان گرین کی حفصہ کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔فیدر ویٹ گرلز مقابلوں میں پاکستان وائٹ کی رباب نے پاکستان گرین کی کائنات کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔کراٹے گرلزانفرادی کاتا مقابلوں میں نیپال کی شانتی نے پہلی جبکہ بنیتا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ بوائز کاتا مقابلوں میں نیپال کے گرو کمار نے پاکستان وائٹ کے عاکف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔



انفرادی کاتا جونئیر کے مقابلوں میں پاکستان وائٹ کے عظمت نے پاکستان گرین کے سعید احمد کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔گرلز انفرادی کاتا کے مقابلوں میں سینٹرل کی عائشہ فرقان نے پہلی، ایسٹ کی سمیرہ انور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 40kgویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں سینٹرل نے ساؤتھ کو ہرا دیا۔جبکہ بوائز باکسنگ کے مقابلوں میں ویسٹ کے سکندر نے ملیر کے فہد کو 3-0سے ہرا دیا۔جبکہ 49kgکے مقابلوں میں ویسٹ کے زوہیب راشد نے ایسٹ کے شاہزیب کو ہرا دیا۔52kgکے مقابلوں میں ایسٹ کے احمد آفریدی نے کورنگی کے محمد اسماعیل کو ہر کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔خواتین کے مقابلوں میں 30kgمیں ویسٹ کی گنج تاج نے ملیر کی مریم کو ہرا کر پہلی، جبکہ 36kgکے مقابلوں میں ویسٹ کی ماریہ نے ملیر کی سحر کو ، جبکہ 40kgکے مقابلوں میں ویسٹ کی حنا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔60kgکے مقابلوں میں ویسٹ کی سارہ نے ملیر کی مہرین کو ہرا دیا۔اسنوکر نے مقابلوں میں رافع نے نبیل کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ٹینس بوائز کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ساؤتھ کو 3-0سے ہرایا۔ٹینس کے گرلز مقابلوں میں ایسٹ کی ٹیم نے ویسٹ کی ٹیم کو 3-2سے ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔