احمد شہزاد اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کی کامیاب ترین پاکستانی جوڑی بن گئے

283

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنراحمد شہزاد اور ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے بابراعظم ٹوئنٹی20مقابلو ں میں پاکستان کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے ہیں۔حالیہ آزادی کپ میں زیادہ رنز بنانے والے دونوں بلے بازوں نے اب تک 5مرتبہ ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 2 سنچری اور2 ففٹی شراکتوں سمیت 78.80 کی شا ندا ر اوسط سے 394 رنزبنائے ہیں جو کم ازکم 200 شراکتی رنز بنانے والی پاکستانی جوڑیوں میں سب سے عمدہ اوسط ہے جبکہ یہ واحد جوڑی ہے جسے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے میچوں میں 2 سنچری شراکتیں قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ان کے بعد مصباح الحق اور شعیب ملک کی دوسری واحد ایسی جوڑی ہے جس نے 50سے زائد اوسط سے 200شراکتی رنز مکمل کئے ہیں۔