ٹوکیو (جسارت نیوز) اسٹار اسپینش کھلاڑی کیرولینا مارین اور چین کی ہی بنگ جیاؤ جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ جاپان میں ایونٹ میں ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں اسپینش کھلاڑی کیرولینا میزبان ملک کی کھلاڑی نوزومی اوکو ہارا کے خلاف فتح یاب قرار پائیں، اوکو ہارا گھٹنے کی انجری کے باعث سیمی فائنل سے دستبردار ہوئی تھیں جس کی وجہ سے کیرولینا فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔