زون 6 اے ڈویژن لیگ سجاد خورشید اور محمد ابراہیم کی شاندار بولنگ 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے

222

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے زون6 اے ڈویژن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے پہلے میچ میں سن کرکٹ کلب نے پاپوش نگر کرکٹ کلب کو 105رنز سے دوسرے میچ میں ناردرن جم خانہ نے نیشنل جم خانہ کو 145رنز سے شکست دیدی سن کرکٹ کلب کے خواجہ محمد نافع اور اویس الرحمن کی نصف سنچریوں فاسٹ بولر محمد ابراہیمکی5 وکٹوں نے ناردرن جم خانہ کے عبداللہ خان کی شاندار سنچری فہد اقبال کے 40رنز ایس ایم ظفر کے ناقابل شکست 93 رنز اور4 وکٹوں نے اپنی اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیاپاپوش نگر کرکٹ کلب کے سجاد خورشید کی6 وکٹیں نیشنل جم خانہ کے اسد اللہ کے 57رنز رائیگاں



۔کے سی سی اے اسٹیڈیم پر سن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 233رنز بنائے خواجہ محمد نافع نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 69رنز 5 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے بنائے اویس الرحمن 51،محمد وقار 28،ثاقب خان 26رنز نے عمدہ بیٹنگ کی لیفٹ آرم لیگ اسپنر سجاد خورشید نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حماد جاوید اور حنیف آفریدی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں جواب میں پاپوش نگر کرکٹ کلب کی ٹیم 127رنز بنا کر آوٹ ہو گئی محمد جاوید 46،شعیب احمد نے 29رنز بنائے فاسٹ بولر محمد ابراہیم نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں ثاقب خان اور خواجہ محمد حفیظ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ٹی ایم سی گراؤنڈ پر ناردرن جم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے4 وکٹوں کے نقصان پر 320رنز بنائے عبداللہ خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری 106رنز 8 چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے بنائی ایس ایم ظفر نے 93رنز ناٹ آؤٹ فہد اقبال 40،بہادر علی نے 49رنز بنائے محمد رضوان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں نیشنل جم خانہ 175رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اسد عبداللہ 57،اختر منیر 26،محمد رضوان 24،رحیم جان نے 24رنز بنائے فہد اقبال نے آف اسپن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں بدر قریشی نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔