قومی سیلنگ چیمپئن شپ

178

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے تحت قومی سیلنگ چیمپئن شپ جاری ہے ، کلفٹن کے ساحل کے قریب ہونے والی چیمپئن شپ میں آپٹیمیسٹ کے ایونٹ میں انڈر15 اور 4.7 کیٹگری میں انڈر17 کی سطح پر مقابلے ہورہے ہیں، چیمپئن شپ میں شریک 17 جونیئرسیلرز میں 4 گرلز بھی شامل ہیں، چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان نیوی سیلنگ کلب نے اپنی سبقت قائم رکھی۔